راولپنڈی (جیوڈیسک) فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ رن وے پر لینڈنگ کے دروان گر کر تباہ ہوگیا۔ سول ایوی ایشن (سی اے اے) ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہفتے کی صبح فلائنگ کلب راولپنڈی کا طیارہ سیسنا معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔
ابھی طیارے نے ٹیک آف کیا ہی تھا کہ وہ اچانک پھسل گیا اور رن وے پر گر کر تباہ ہوگیا۔ سول ایوی ایشن ترجمان کے مطابق تربیتی طیارہ ٹیک آف کرتے ہوئے تکنیکی خرابی کے باعث رن وے کے قریب گرا۔
حادثے کے نتیجے مں طیارے میں سوار تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ طیارے کے گرنے کے باعث کچھ دیر کے لیے رن وے پر ایئر ٹریفک معطل ہوگیا، تاہم بعد میں اسے بحال کردیا گیا۔