راولپنڈی: چہلم کے جلوس پر کرفیو سمیت دو آپشنز پر انتظامیہ کا غور

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) پہلے آپشن کے مطابق شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر کے رینجرز تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے. دوسرے آپشن کے مطابق راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کرنے کا آپشن بھی زیر غور ہے.

کرفیو کی صورت میں سولہ تھانوں کی حدود کو فوج کے حوالے کردیاجائےگا. ذرائع کے مطابق دونوں میں سے کسی ایک آپشن پر آج رات عملدر آمد شروع ہو جائے گا۔