راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہونے سے گھر کے سربراہ سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب گھر کے باورچی خانہ میں اہلخانہ کیلئے ناشتہ تیار کیا جا رہا تھا ، اسی دوران گیس کی پائپ لائن سے لیکج کے باعث کچن میں آگ لگ گئی اور زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اہلخانہ نے رات کو سردی کی شدت سے بچنے کیلئے گیس کا چولہا کمرے میںجلا کر رکھا تھا جس سے گیس لیک ہوتی رہی , صبحگھر والوںنے ناشتہ بنانے کیلئے چولہا جلایا تو ایک دھماکے سے گھر میں آگ لگی گئی . تین افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ گھر کا سربراہ بعد ازاںہسپتال میںخالق حقیقی سے جا ملا