راولپنڈی : دو گروپوں میں تصادم، دو افراد جاں بحق

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) ذاتی دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ تھانہ چونترا کی حدود میں پیش آیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوا۔ جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایم ایس سول اسپتال کے مطابق زخمی نوجوان کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے۔