راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کے علاقے ہزارہ کالونی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کر کے 60 سے زائد افراد حراست میں لے لیا۔
راولپنڈی میں چہلم امام حسین علیہ سلام کے موقع پر شہر میں امن و امان بر قرار رکھنے کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، اس سلسلے میں مختلف تھانوں کی حدود میں وقتا فوقتا سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔
پولیس نے تھانہ رتا امرال کی حدود ہزارہ کالونی میں سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 60 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، تاہم 40 افراد کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ 20 سے پوچھ گچھ جاری ہے۔