راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں گھریلو جھگڑے کا المناک انجام دیکھنے میں آیا۔ ملزم شمس الرحمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنی بیوی، ساس، سسر اور سالی کو قتل کر دیا۔ ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ مندرہ کے گاؤں کھکھڑاں میں پیش آیا۔ شمس الرحمان ناراض بیوی کو منانے سسرال گیا جہاں تلخ کلامی پر ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے وہاں موجود چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزم فرار ہوتے ہوئے اپنی سالی کا کمسن بچہ بھی اغواء کر کے لے گیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مغوی بچہ بازیاب کرا لیا ہے۔