اسلام آباد (جیوڈیسک) جنداللہ گروپ نے راولپنڈی میں امام بارگاہ میں خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ جنداللہ گروپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی آپریشن ضرب عضب کا رد عمل ہے۔
جنداللہ گروپ کے ترجمان نے میڈیا کو اپنے پیغام میں بتایاہے کہ راولپنڈی میں امام بارگاہ میں خود کش حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور آیندہ بھی حملے جاری رکھیں گے۔ ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والا خود کش حملہ شمالی وزیرستان میں جاری ضرب عضب کا رد عمل ہے