راولپنڈی واقعہ: حکومت دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے، بشارت مرزا
Posted on November 19, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر بشارت مرزا و دیگر رہنمائوں نے کہا ہے کہ حکومت راولپنڈی واقعے پر عدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے بصورت دیگرملک دشمن عناصر اپنی سازشوں میں کامیاب ہو سکتے ہیں جس کے نتیجے میں فرقہ واریت کی آگ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔عاشورہ کے روزراولپنڈی میں پیش آنے والا سانحہ فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے اور ملکی امن و استحکام کیخلاف مذموم سازش ہے۔
وفاقی اورصوبائی حکومتیں سانحہ کے اصل مجرموں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزادیں اور ہلاکتوں ‘زخمیوں اور املاک کے نقصانات کافوری معاوضہ ادا کریں۔انہوں نے مرزاہائوس سے جاری بیان میں چیف جسٹس جناب افتخار محمد چوہدری سے اپیل کی ہے کہ قیامت خیز’ المناک ‘انسانیت سوز سانحہ کا از خود نوٹس لیںاور بے گناہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو ان کے انجام تک پہنچائیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت دہشت گردی پر قابو پانے اور امن کے قیام میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔بشارت مرزانے کہا کہ کوئی بھی مسلک دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا اور یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی جھگڑانہیں ہے بلکہ یہ بات اب عیاں ہوچکی ہے کہ ملک دشمن قوتوں کے ایجنٹ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کے ذریعے ملکی امن و سلامتی کودائو پر لگانا چاہتے ہیںجس کے خلاف تمام محب وطن جماعتوں اور قوم کو متحدہوکراپنااپنا کردار اداکرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کو انارکی اور فرقہ واریت کی آگ میںدھکیلنے والوں نے اپنے تئیں بڑی کامیاب سازش کی تھی لیکن ملک کے باشعور عوام نے ان کی سازشوں کو خاک میں ملاکر زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com