راولپنڈی (جیوڈیسک) ڈینگی وائرس کے حملے جاری ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 34 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد چار ہزار ہوگئی ہے۔
متاثرہ مریضوں کو راولپنڈی کے تینوں الائیڈ اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان مریضوں کے علاج کے لئے خصوصی وارڈز قائم کئے گئے ہیں۔
راولپنڈی میں رواں سال اب تک ڈینگی وائرس سے متاثرہ دس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔