راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کے علاقے صدر میں حساس اداروں نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور نمبر کی مشکوک گاڑی کو پکڑا اور تلاشی کے دوران بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔
گاڑی سے ایک پمپ ایکشن، 30 بور کے چھ اور 9 ایم ایم کا ایک پستول جبکہ ہزاروں گولیاں برآمد کی گئیں۔ گاڑی میں سوار رحمان شاہ نامی شخص کو حراست میں لے لیا گیا جو عظیم گڑھی صوابی کا رہائشی ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔