راول پنڈی اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش جاری

Rain

Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آئندہ چند روز کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختون خواہ اور کشمیر میں کہیں کہیں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں اب تک 41 ملی میٹر جبکہ راولپنڈی میں 37 ملی میٹر بار ش رکارڈ کی جاچکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر۔

اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانولہ ، لاہورڈویژن ، ہزارہ، کوہاٹ، پشاور، قلات ، مکران ڈویژن، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور، مالاکنڈ، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔