راولپنڈی اسلام آباد میں کئی گھنٹوں سے بدترین ٹریفک جام

Rawalpindi

Rawalpindi

اسلام آباد (جیوڈیسک) راولپنڈی اسلام آباد میں بدترین ٹریفک جام، میلوں لمبی قطاریں لگ گیئں۔ ایکسپریس وے، کشمیر ہائی وے پر دو گھنٹے سے ٹریفک بند ہے۔ جبکہ موٹروے سے راولپنڈی اسلام آباد کے داخلی راستوں پر بھی رش ہے۔

ایکسپریس وے سے اسلام آباد کے داخلی راستے پر پولیس ناکہ ہے اور سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فیض آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی، پتھراو بھی کیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں دہشتگردی کا خطرہ ہے۔

جس کے باعث چیکنگ کر رہے ہیں۔ فیض آباد ناکہ پر جھڑپ کے بعد رینجرز اہلکاروں کو طلب کر لیا گیا ہے۔ بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے 22 ارکان پارلیمنٹ کراچی نہ جا سکے۔ارکان پارلیمنٹ کی 7 بجے کراچی کی فلائٹ تھی لیکن وہ ایئرپورٹ نہ پہنچ سکے۔جو ارکان پارلمینٹ ٹریفک جام میں پھنسے رہے ان میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے سندھ سے تعلق رکھنے والے ممبران شامل تھے۔