راولپنڈی: انصاف یوتھ ونگ راولپنڈی کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا
Posted on February 6, 2014 By Majid Khan اسلام آباد
راولپنڈی: انصاف یوتھ ونگ راولپنڈی کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی لیاقت باغ سے شروع ہوئی جو راولپنڈی پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت شمالی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات عطاء الرحمٰن عباسی نے کی، صدر راولپنڈی ڈسٹرکٹ فیصل مغل بھی ان کے ہمراہ تھے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عطاء الرحمٰن عباسی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی اولین پالیسئوں میں کشمیر کا حصول بھی ہے اور میں خود ایک کشمیری ہونے کے ناطے سے کشمیریوں کی پاکستان سے محبت آپ کے سامنے بیان کر کے فخر محسوس کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام اپنی آزادی کی خاطر اور پاکستان میں شمولیت کیلئے ہندوستانی فوج سے نہتے لڑتے چلے آ رہے ہیں اور اپنی جانوں کے نظرانے پیش کرتے چلے آرہے ہیں اور امریکہ کی گود میں بیٹھ کر انڈیا نے جو کشمیریوں پر ظلم کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اسے جلد بند کرنا ہو گا اسی سلسلہ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر انصاف یوتھ ونگ راولپنڈی فیصل مغل نے کہا کہ انصاف یوتھ ونگ کا ہر جوان نیا پاکستان اور آزادی کشمیر کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com