راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے پرحکم امتناعی جاری

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) لاہورہائی کورٹ نے راول پنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے پرحکم امتناعی جاری کردیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی سرکٹ میں جسٹس شاہ خاور نے میٹرو بس منصوبے کے خلاف درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی جانب سے موقف کیا گیا۔

کہ مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت اس منصوبے کی آڑ میں سیاسی مخالفین کی جائیداد کو نقصان پہنچا رہی ہے اور اپنی جائیداد کی قیمت بڑھا رہی ہے، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ اس منصوبے کو روکا جائے۔ عدالت نے درخواست گزارکا موقف سننے کے بعد موٹر وے کی تعمیر پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی۔