راولپنڈی (جیوڈیسک) سردی بڑھتے ہی گیس گھٹ گئی ، راول پنڈی اور اسلام آباد کے ساتھ کوئٹہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی گیس کی قلت ہے۔ گھریلو صارفین لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔ اسلام آباد میں خواتین لکڑیاں جمع کرنے گھروں سے نکل آئيں۔
گیس نہ ہونے سے گھروں کو گرم رکھنا بھی اور پانی گرم کرنا بھی ممکن نہیںِ رہا ، چھوٹے بچے بھی یخ بستہ پانی سے نہانے پر مجبور ہیں۔ ایل پی جی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے۔
اسلام آباد میں آئی نائن ،جی سکس ، جی سیون، جی نائن ، جی الیون جبکہ راولپنڈی میں بھابڑا بازار، بنی، جامعہ مسجد روڈ، چاہ ،گلاس فیکٹری، ڈھوک کھبہ، قاسم آباد، طماسم آباد، نیو عمر پورہ گیس بندش سے زیادہ متاثر ہیں۔