راولپنڈی، اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے

Islamabad

Islamabad

راولپنڈی (جیوڈیسک) برستے بادلوں نے گرمی کی شدت کم کر دی۔ راولپنڈی اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں بعض مقامات پر بادل برس سکتے ہیں۔

سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک ہے لیکن آج کسی وقت بارش کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور، بالائی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ مینہ برسے گا۔

ملتان، ڈیرہ اسماعیل خان، بہاولپور، کوئٹہ ژوب، قلات، سبی، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں تیز ہوائیں چلیں گی، پھر بادل چھلکیں گے۔ تیز ہواؤں، آندھی اور بارشوں سے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں تین سے پانچ ڈگری تک کمی کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت، نواب شاہ اور دادو میں پینتالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔