راولپنڈی، اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار
Posted on July 24, 2014 By Majid Khan اسلام آباد, مقامی خبریں
Rain
اسلام آباد (جیوڈیسک) راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ گرمی اور حبس کے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
شدید گرمی نے جڑواں شہروں اور گردونواح کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا تاہم موسلادھار بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
تیز بارش سے سڑکوں پر جل تھل ہو گیا۔ درخت، پودے دھل کر نکھر گئے۔ موسم خوشگوار ہوا تو شدید گرمی اور حبس کے ستائے شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔
موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے بھی جاری رہے گا جس سے درجہ حرارت تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ کم ہونے کا امکان ہے۔
بادل جڑواں شہروں میں تو خوب برسے لیکن کراچی والوں کو مسلسل ترسا رہے ہیں۔ شہر میں ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے افق پر بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔
سورج نے بادلوں کی اوٹ لی اور کالی گھٹائیں چھائیں تو بارش کو ترسے چہرے امید سے چمک اٹھے۔۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com