لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں جاں بحق ہونے والے افراد کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
لاہور سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ قاتلوں کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور راولپنڈی کے سانحہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔
وزیر اعلیٰ نے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور مرحومین کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی۔