راولپنڈی : زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ، سات افراد زخمی

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق ہزار تھانہ ڈھوک رتہ کے علاقے ہزارہ کالونی میں دو گروپوں میں مبینہ طور پر زمین کے تنازع پر تصادم ہوا۔ جس کے نتیجے میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں دونوں گروپوں کے درمیان ایک بارپھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور مزید چار افراد زخمی ہو گئے۔

جسکے بعد پولیس نے سول ہسپتال کو گھیرے میں لے لیا۔ سیکرٹری ہیلتھ اور مشیر صحت نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔

ایم ایس سول ہسپتال کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔