راولپنڈی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) اڈیالہ روڈ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ دونوں مبینہ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث ملک بھر میں دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے اور انٹیلی جنس رپورٹ کے تحت کارروائیاں کی جارہی ہیں۔