اسلام آباد (جیوڈیسک) راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کی پولنگ جاری ہے راولپنڈی میں انتظامیہ کی نا اہلی کھل کر سامنے آ گئی۔
لیڈیز پولنگ اسٹیشن پر کسی بھی جگہ لیڈیز پولیس نظر نہیں آ رہی۔ مردوں کے پولنگ اسٹیشن پر بھی بد نظمی دیکھنے کو مل رہی ہے ہرکوئی اپنی من مانی کرتا نظر آ رہا ہے۔
مردوں کے پولنگ اسٹیشن پر دو سے تین پولیس اہلکار موجود ہیں جو انتہائی سیکورٹی رسک ہے۔ پولنگ کا عملہ انتہائی سست روی سے کام جاری رکھے ہوا ہے۔
الیکشن کمیشن کے آفس میں شکایات کے انبار لگ گئے ہیں کہیں پولنگ دیر سے شروع ہوئی تو کہیں بدانتظامی دیکھی گئی جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن کا عملہ اور انتظامہ ابھی تک مکمل طور پر نا اہل ہے۔