راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچے سمیت چار افراد زخمی ہو گئے جن میں لڑکی کا خاوند بھی شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق راولپنڈی سٹی تھانہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو ٹیموں نے بروقت طبی امداد کے بعد زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔