راولپنڈی: مضاربہ اسکینڈل ، نیب نے اربوں بٹورنیوالے شخص کو گرفتار کر لیا

Nab

Nab

راولپنڈی (جیوڈیسک) مضاربہ اسکینڈل کی تفتیش کے دوران نیب راولپنڈی نے لوگوں سے اربوں روپے بٹورنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ نیب راولپنڈی ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ ملزم حامد نواز پر سادہ لوح افراد کو اپنی کمپنی گلوبل کنسرنز کے ذریعے بے وقوف بنا کراربوں روپے لوٹنے کا الزام ہے۔

نیب حکام کے مطابق ملزم کو احتساب عدالت میں پیش کر کے اسکا جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا تا کہ اس سے تفتیش کر کے اس سے جڑے دیگر افراد کا سراغ بھی لگایا جا سکے۔