راولپنڈی: 10 سالہ بچی پر پڑوسیوں نے تیزاب پھینک دیا

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں تیزاب گردی کا واقعہ، 10 سالہ بچی پر پڑوسیوں نے تیزاب پھینک دیا، وزیر اعلیٰ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ راولپنڈی کی بہار کالونی میں پیش آیا جہاں پڑوسیوں نے دیرینہ دشمنی کی بناء پر دس سالہ بچی شگفتہ پر تیزاب پھینک دیا جس سے بچی کے جسم کا پچاس فیصد حصہ جھلس گیا۔ بچی کو فوری طور پر بے نظیر شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے تیزاب گردی کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ متاثرہ بچی کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔