راولپنڈی کی خبریں 12/2/2014

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) سنیئر ریسرچ آفیسر (شعبہ توسیع) پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ٫ پنجاب ڈاکٹر عبدالرشید نے کہا ہے کہ بے روزگاری کے خاتمے اور معاشی ترقی کے لیئے ضروری ہے کہ لوگوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر بھی سکھایا جائے خاص کر ان لوگوں کو جو کسی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہ کر سکے ہوں تاکہ وہ اپنے ہنر کو استعمال میں لا کر اپنا روزگار حاصل کریں اور معاشرے پر بوجھ نہ بنیں. اس سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے مختلف عملی اقدامات اٹھائے ہیں جن میں ایک پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے تحت وقتا فوقتا مختلف تربیتی کورسز کا مفت اجراء ہے جس سے اب تک سینکڑوں لوگ مستفید ہو چکے ہیںان خیالات کا اظہار انہو ںنے آج پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ راولپنڈی میں ایک اجلاس کے دوران کیا . کورس کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالرشید نے کہا کہ پولٹری ریسرچ انسٹیوٹیٹ ٫ مری روڈ راولپنڈی میں عوام کے لیئے مرغبانی کے بارے میں ایک ہفتے کا کورس 17 فروری تا 21 فروری 2014 سے شروع کیا جائے گا . جس کے اوقات کار صبح 8 بجے سے دن11 بجے تک ہوں گے . انہو ں نے کہا کہ عوام الناس کی آسانی کے لیئے اس کورس کی کوئی فیس نہیں رکھی گئی اور کورس میں شرکت کے خواہشمند خواتین و حضرات ادارہ ہذا سے درخواست فارم حاصل کر کے اپنی رجسٹریشن مورخہ 17 فروری صبح 9 بجے تک کروا سکتے ہیں. ڈاکٹر عبدالرشید نے کہا کہ اس کورس کے ذریعے شہریوں کومرغبانی کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال سکھایا جائے گا . کہ کس طرح وہ کم وقت اور کم قیمت میں مرغبانی کو وسعت دے کر اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں . نیز مرغیوں کی موسمی بیماریوں سے بچائو کے طریقے بھی سکھائے جائیں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولپنڈی ( بیورو رپورٹ)رکن صوبائی اسمبلی زیب النساء اعوان نے کہا ہے کہ خواتین بلاشبہ معاشرتی تبدیلی کی ضامن ہیں اور اگر عورت بہن ٫ بیوی ٫ ماں کے روپ میں اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طرح سمجھ لے تو معاشرہ خود بخود اصلاح کی طرف گامزن ہو جاتا ہے . اس سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف خواتین کو ان کے بنیادی حقوق دلانے میں سرگرم ہیں اور انہوں نے سیاسی عمل میں بھی خواتین کی شرکت کو یقینی بنایا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ” عورت فائونڈیشن” اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے اشتراک سے “پاکستانی عورت کا دن ” کے موقع پر ” آواز اور جوابدہی پروگرام “کے زیر عنوان منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا . کانفرنس میں انچارج سوشل ویلفیئر و صنعت زار طلعت شبیر٫ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر عورت فائونڈیشن نوشین خرم٫ سول سوسائٹی کے نمائندوں اور عام خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی انچارج پناہ صنعت زار طلعت شبیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر محکمہ سوشل ویلفیئرنے آج پاکستانی عورت کے دن پر ایک آگاہی مہم کا آغاز کر دیاہے . اس آگاہی مہم کے تحت محکمہ سوشل ویلفیئر گرد و نواح کے خواتین میں گھر گھر جا کر شعور اجاگر کرے گا تاکہ وہ معاشرے میں رائج غلط سماجی اقدار اور رویوں کو بدلنے اور تمام مسائل کے حل کے یئے اپنا قدم بڑھائیں اور اس بات کا عزم کریں کہ اپنی اولاد کی تربیت ان خطوط پر کریں گی کہ وہ بڑے ہو کر بااخلاق اور باکردار انسان بن کر معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ کر سکیں. انہو ںنے کہا کہ اس کوشش میں مرد بھی اگر عورت کا ساتھ دے تو ہم اپنی نسل کو برائیوں سے پاک معاشرہ دے سکتے ہیں . ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر عورت فائونڈیشن نوشین خرم نے کہا کہ آواز اور جوابدہی پروگرام کے تحت عورت فائونڈیشن صحت اور تعلیم کے مسائل کو اجاگر کر رہا ہے . انہو ںنے حکومت سے اپیل کی کہ خواتین میں صحت کی آگاہی کے لیئے تربیتی پروگرام مرتب کیے جائیں تاکہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھ سکیں اور اس کے ساتھ ساتھ حکومت سرکاری سکولوں میں تمام تر بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ غریب گھرانوں کے بچے بھی اچھی تعلیم حاصل کر سکیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولپنڈی ( بیورو رپورٹ)جڑواں شہر کی مشہور کاروباری شخصیت منور مغل نے سال 2014 کیلئے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر کا چارج سنبھال لیا۔اس بات کا اعلان وفاقی چیمبر میں منعقدہ سالانہ اجلاس عام میں کیا گیا۔منور مغل دسمبر 2013میں منعقدہ الیکشن میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر منتخب ہوئے تھے جس کا اب باقائدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل کئی بار اسلام آباد چیمبر کے صدر اور فائونڈر گروپ کے چئیرمین رہ چکے ہیں جبکہ پاکستان ملیشیاء بزنس فورم اور سٹیزن جائنٹ ایکشن کمیٹی کے بھی چئیرمین ہیں اوراپنی خدمات کے صلہ میں صدر پاکستان سے طلائی تمغہ بھی وصول کر چکے ہیں۔اجلاس عام کے بعد منور مغل نے کاروباری برادری اور انکے رہنمائوں بشمول طارق سعید، ایس ایم منیر، افتخار ملک اور فائونڈر گروپ کے چئیرمین عبدالرئوف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے اور تاجروں کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینگے۔انھوں نے کہا کہ حکومت پالیسیاں بناتے وقت اور اہم فیصلے کرتے ہوئے تاجرنمائندوں کو اعتماد میں لیں تاکہ اعتماد بحال ہو اور معاشی ترقی یقینی بنائی جا سکے۔ منور مغل نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے تاجر برادری پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولپنڈی ( بیورو رپورٹ)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر شمائل دائود آرائیں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ملک میں ٹیکس گزار نہ ہونے کے برابر ہیںجو کہ صحیح نہیں ،حقیقت میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح9فیصد ہے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی اور دوسرے ٹیکس ریونیوز کو شامل کیا جائے تو یہ شرح 13فیصد تک پہنچ جاتی ہے ،جبکہ انڈیا میں 17فیصد،سری لنکا میں 15فیصد اورانڈونیشیا میں 12فیصد ہے ،پاکستان میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث بھی ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو درست سمت میں جا رہی ہے کاروباری برادری کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے چیمبرز کی طرف سے جاری کی گئی تجاویز پر عمل کر کے اس شرح کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر میں تاجروں و صنعتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا ،اس موقع پر نائب صدر محمدعالم چغتائی ،ثاقب رفیق،خواجہ عبدالراشد واآئیں اوردیگر اراکین بھی موجو دتھے۔ڈاکٹرشمائل دائود نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر کی طرف سے منعقد کی جانے والی چھٹی آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس میں ملک بھر کے تمام چیمبر ز نے ان ڈائریکٹ ٹیکسیشن کی مذمت کرتے ہوئے ڈائریکٹ ٹیکسیشن کا مطالبہ کیا تھا اور اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں کراچی میں بجٹ تجاویز کے حوالے سے تمام چیمبرز کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں ملک کے تمام بڑے چیمبرز نے شرکت کی اور متفقہ طور پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے ٹیکس کی شرح میں کمی کیجائے ،انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لئے ٹیکس کو شرح کو مناسب حد تک کم کیا جائے ،سیلز ٹیکس کو 10فیصد اور بھر بتدریج کمی کر کے 5فیصد تک لایا جائے تا کہ زیادہ ست زیادہ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا سکے اور سمگلنگ کا خاتمہ کر کے ملک کا قیمتی زر مبادلہ بچایا جا سکے۔اسی طرح ودہولڈنگ ٹیکس، انکم ٹیکس اور امپورٹ ڈیوٹی کی شرح کو بھی کم کیا جائے اور ٹیکس سسٹم کو آسان بنایا جائے تا کہ کاروباری برادری کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔صدر آر سی سی آئی نے کہا کہ دیگر سیکٹرز جو ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں اُن کو ٹیکس نیٹ میں لانے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہڑتالوں کی روایات کو ختم کیا جائے کیونکہ صرف کراچی میں ایک دن کی ہڑتال سے ملک کی اقتصادیات کو 2اربروپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اگر مناسب اقدامات اٹھائے تو کاروباری برادری کو اپنے ساتھ پائے گی ، مگراس ضمن میں کسی منظور نظر فرد یا گروپ پر عنایا ت کی بارش کو قبول نہیں کیا جائے گا اور ایس آراو جو کسی ایک سیکٹر کو تحفظ دینے کے لئے ہوتے ہیں وہ اُس چیز کو مد نظر رکھتے ہیں کہ ملکی طلب کتنی ہے اور جس شعبے کو تحفظ دیا جا رہا ہے کیا وہ ملکی ڈیمانڈ پوری کر سکتا ہے ؟اسطرح کے اقدامات سے سمگلنگ کا جواز پیدا ہوتا ہے ہمیں ایسی تجاویز پر غور کرنا ہوگا جو ہماری ترجیح اور منصوبہ بندی کو مد نظر رکھے جس سے ہماری معیشت کا پہیہ چلے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولپنڈی ( بیورو رپورٹ)پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول 2014 انٹر ڈسٹرکٹ شطرنج اور باسکٹ بال مقابلے راولپنڈی نے جیت لیئے .. شطرنج میں چکوال اور باسکٹ بال میں اٹک کی ٹیمیں رنر اپ رہیں. اتھلیٹکس میں جہلم کی ٹیم فاتح رہی . چکوال کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ضیا ء اللہ شاہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر پنجاب میں جاری پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول کے تحت کھلاڑیو ںکو تمام کھیلوں اور دلچسپ سرگرمیوں کے بھرپور مواقع فراہم ہو رہے یں اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع مل رہے ہیں.ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظر شاہ نے بتایا کہ شطرنج اور باسٹک بال کے مقابلے لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس اور اتھلیٹکس کے مقابلے گورنمنٹ کالج سٹلائیٹ ٹائون میں منعقد ہوئے جن میں اضلاع کی فاتح ٹیموں نے شرکت کی .ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی وحید بابر نے بتایا کہ تمام کھیلو ںکے مقابلو ںکے لیئے فوکل پرسنز اور سپورٹس آفیشلز کے تعاون سے بہترین انتطامات کیے گئے اور کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئیں. فوکل پرسنز برائے ایجوکیشن سیکٹر شیخ طارق حسین نے بتایا کہ گورنمنٹ سکول خیابان سرسید میں کھیلے گئے ڈویژنل سکول لیول مقابلو ںمیں گورنمنٹ سکول بدیال ضلع چکوال نے والی بال میں پہلی پوزیشن حاصل کی . گورنمنٹ ہائی سکول ضیا ء العلوم نے دوسری پوزیشن حاصل کی . اس موقع پر سکول کے ہیڈ ماسٹر تنویر اختر ستی بھی موجود تھے .
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولپنڈی ( بیورو رپورٹ)خونی ڈکیتی کے دوران اپنی بیوی کی جان سے ہاتھ دھونے اور خود زخمی ہونے والے موضع کاکڑائی تحصیل مری کے معروف سماجی ورکر حق نواز عباسی نے اعلی پولیس حکام اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی بیوی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کریں اور انہیں معاوضہ ادا کیا جائے تاکہ وہ اپنے ہونے والے نقصان کا کچھ ازالہ پا سکیں . اپنے ایک بیان میں حق نواز عباسی نے کہا کہ چند روز قبل ان کے گھر میں ڈاکوئوں نے ہلہ بول دیا اور ان کے ساتھ مزاحمت میں وہ دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے تھے . ان کی بیوی بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال راولپنڈی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں جبکہ وہ خود ابھی تک زخمی حالت میں زیر علاج ہیں . اس خونی واردات کے بعد وہ شدید مالی بحران کا شکار ہیں اور ابھی تک قاتل بھی گرفتار نہیں ہوئے .
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولپنڈی ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر وضلع اٹک کے صدر سردار سلیم حیدر اور سرپرست اعلی حاجی محمد گلزار اعوان نے کارکنوں کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی وفاق پاکستان کی علامت ہے اور آنے والے دور میں ہماری جماعت ملک بھر سے واضح اکثریت کے ساتھ کامیاب ہو کر ملک و قوم کو درپیش بحرانوں کے حل کی ٹھوس اور پائیدار بنیاد رکھے گی . امن ہائوس پشاور روڈ راولپنڈی میں منعقدہ اس اجلاس میں سردار سلیم حیدر اور حاجی محمد گلزار اعوان کے علاوہ مقامی راہنمائوں کیپٹن فقیر محمد ، مظہر حسین بابر ، اجمل اعوان ، ملک محمد ریاض ، ملک محمد نواز ، ملک محمد شفیق ، امداد اعوان اور جاوید اعوان سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی . سردار سلیم حیدر اور حاجی محمد گلزار اعوان نے کارکنوں کو اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و یک جہتی کو مزید فروغ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آنے والے الیکشن میں پاکستان کے نوجوان جمہوری وزیر اعظم بنیں گے اور ان کی نوجوان قیادت میں پاکستانی عوام کی تمام محرومیوں کو دور کرنے کی جدوجہد ایک نئے عزم و حوصلے کے ساتھ شروع کی جائیگی . انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی بری کارکردگی کی بنیاد پر بلدیاتی الیکشن سے بھاگ رہی ہے مگر بالآخر اسے الیکشن کرانا پڑیں گے . انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل دن بہ دن گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں اور ان کے حل کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سوا کسی کے پاس کوئی ویژن ہے اور نہ اہلیت موجود ہے . پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے ملک کے دفاع اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے اپنی جانوں تک کی قربانی پیش کر دی اور ہمارے قائدین کی یہ قربانیاں ہمارا سرمایہ افتخار ہیں . ہم اپنے قائدین کی ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور انہوں نے جس اعلی مقصد کیلئے قربانیاں دیں وہ مقصد پاکستان پیپلز پارٹی کے ہر ایک کارکن کے دل کی آواز ہے .انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ پارٹی کو بنیادی سطح پر مزید مضبوط اور فعال بنانے کیلئے کام کریں اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد رکھتے ہوئے مطمئین رہیں کہ کارکنوں کو ان کا جائز مقام دیا جائیگا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولپنڈی(بیورو رپورٹ)مشنری اداروں نے بے حسی کی انتہا کردی ،چندہ لیکر مذہبی ٹھیکیداری کرنے والوں نے غریبوں کو نفسیاتی قتل عام بند نہ کیا تو انقلاب برپا ہوسکتا ہے ان خیالات کا اظہار چیئر مین پیرنٹس ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی آصف برنارڈ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے انسانیت کی فلاحو بہبود کیلئے آنے والا چندہ عیسائیت کے مذہبی ٹھیکیداروں کے حوالہ کیا جاتا ہے تاکہ وہ اس پیسے کو انسانی فلاح میں صرف کریں اور غریب مسیحیوں کے بچوں کے حقوق کا تحفظ احسن طریقہ سے کریں اور ان پر اعتماد کی سب سے بڑی وجہ ان کا مذہبی ہونا ہے عیسائیت کیمطابق مذہبی پیشوا کا دنیا داری سے کوئی تعلق نہیں ہوتا لیکن انہی مذہبی ٹھیکیداروں کے زیر نگرانی چلنے والے مشنری اداروں میں غریب مسیحی بچوں کو نفسیاتی طور پر مفلوج کیا جارہا ہے حالانکہ ان کو حکومتی سطح پرٹیکس معافی محض اس لئے دی جاتی ہے کہ مذکورہ ادارے ویلفیئر کے طور پر کام کررہے ہیں جبکہ ان اداروں نے بھاری برقم فیسوں کی وصلی کا کام شروع کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہہم لائحہ عمل طے کر چکے ہیں اس وقت تک پانچ سو سے زائد خاندان جو ان اداروں سے تنگ ہیں ہماری سوسائٹی میں باقاعدہ طور پر ان کا اندراج موجود ہے اگر ان مذہبی ٹھیکیداروں نے اپنی روش نہ بدلی تو وہ دن دور نہیں جب ان کا احتساب کرنے کیلئے ان کے متاثرہ خاندان ان کے سامنے کھڑے ہونگے۔