اسلام آباد (جیوڈیسک) پولیس نے اسکولوں کے گارڈز اور چوکیداروں سمیت غیر تدریسی عملے کی ہنگامی بنیادوں پر سیکیورٹی تربیت شروع کر دی، اسلام آباد میں بھی ایسی ٹریننگ دی جائے گی۔
راولپنڈی پولیس نے مختلف اسکولوں کے 250 کے قریب غیر تدریسی عملے کو تربیت دی ۔کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کامقابلہ کرنے کیلئے دی جانےوالی تربیت میں اسلحہ چلانے، تلاشی لینے اور سیکیورٹی سے متعلق دیگر معاملات شامل ہیں۔
راولپنڈی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیرتدریسی عملے کی تربیت کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔ ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد ساجد کیانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بھی اسکول، کالج اوریونیورسٹیز کے غیرتدریسی عملے کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دی جائے گی۔