راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں آپریشن ردالفساد کا آغاز ہوتے ہی سرچ آپریشن جاری، سرچ آپریشن کے دوران پاک فوج نے 5 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
پاک فوج کے آپریشن کا مقصد موثر بارڈر مینجمنٹ اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
آپریشن میں پاک فوج اور رینجرز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد شریک تھی جس نے ویسٹریج، ڈھوک حسو اور بیکری چوک کے علاقوں میں تلاشی لی۔
اس دوران 5 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔