راولپنڈی (جیوڈیسک) بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے نجی ایئرلائن کی پرواز 615 کے ذریعے سری لنکا جانے والے مسافر کے سامان کی تلاشی تو 4 کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی۔ اے ایس ایف نے ملزم رفیق کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا ہے۔ اے این ایف حکام کے مطابق ملزم سے برآمد ہیروئن کی مالیت عالمی منڈی میں لاکھوں روپے بنتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اے این ایف نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے یورپی ملک ہیروئن اسمگل کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک شخص کے پیٹ سے درجنوں کیپسول برآمد کئے تھے۔