راول پنڈی پاک فوج کے خلاف زبان درازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ شہیر سیالوی

راول پنڈی (شہیر سیالوی)انجمن طلباء اسلام کے رہنما شہیر سیالوی نے راول پنڈی میں ایک طلباء اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج وطن عزیز کا اثاثہ ہے جس کے خلاف کسی قسم کی ہرزہ سرائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

قدرتی آفات ہوں یا بیرونی جارحیت پاک فوج ہمیشہ ملک و ملت کی خدمت کے جذبے سے سرشار رہی ہے ۔بعض لوگ اپنے ذاتی عناد کی خاطر قومی مفاد کو دائو پر لگانے پر تلے ہوئے ہیں۔یہ لوگ دراصل ملک میں انتشار کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں۔

پاک فوج کے خلاف گھٹیا بیان بازی کسی بیرونی طاقت کی سازش معلوم ہوتی ہے جس سے سختی سے کچلنا چاہیئے تا کہ آئندہ اس قسم کے بیانات سے گریز برتی جائے ورنہ انجمن طلباء اسلام ملک گیر احتجاج کرے گی۔