ٹیکسلا (سردار منیر اختر) ای ٹی او راولپنڈی ملک پرویز کا ٹوکن ٹیکس اور ٹول ٹیکس ناہندگان کے خلاف کریک ڈاون 75گاڑیوں کے چلان اور متعدد گاڑیاں بند۔تفیصلات کے مطابق ٹیکسلا میں ای ٹی او راولپنڈی ملک پرویز کی بڑی کاروائی75 گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اور ٹوکن شارٹ ہونے کی وجہ سے چلان کئے گئے اور متعدد گاڑیوں کو بند کیا گیا۔
عوامی حلقوں نے پولیس کی اس کاروائی کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ٹیکسلا میں تریفک کی روانی کے لیے یہ بہت اہم قدم ہے اور مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کی ضرورت ہے۔
ٹیکسلا میں ٹریفک کا بے ہنگم سیلاب بھاری گاڑیوں کے داخلے کی وجہ سے ہے جو بنا ٹریفک قوانین کی پاسداری کے جگہ جگہ پارکنگ لاٹ بنا لیتے ہیں۔
اس بے ہنگم ٹریفک کے سیلاب میں ایک حصہ کم عمر رکشہ ڈرائئوروں کا بھی ہے جو ٹیکسلا چوک سے 5نمبر گیٹ اور چائینہ چوک تک چلتے ہیں ان کے پاس کوئی ڈرایئونگ لائسنس یا لرنگ چٹ تک نہیں اور نہ ہی اکژرکشوں کے اوپر نمبر پلیٹس لگی ہیں۔ یہ کمر عمر بچے آپس میں ریسیں لگا لیتے ہیں اور مسافروں کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں۔