راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما انجینئر افتخار چودھری نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے قائد کے ساتھ کھڑی ہے اور ٣٠ اکتوبر کو اسلام آباد بند تحریک کا ہراول دستہ ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا عامر محمود کیا نی ہارون کمال ہاشمی سردار ناصر اور چودھری اصغر پارٹی کے وہ کارکن ہیں جو ایک عشرے سے زائد تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کر رہے ہیں۔پارٹی میں کسی جگہ بھی انتشار نہیں ہے اور جو لوگ اس قسم کے خواب دیکھ رہے ہیں انہیں رائے ونڈ یاد رکھنا چاہئے اور جعلی بیان بازی سے باز آنا چاہئے۔
نہ صرف ضلع راولپنڈی بلکہ پورا شمالی پنجاب عامر محمود کیانی کی نامزدگی پر خوش ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور دیگر پارٹی قیادت نے راولپنڈی پر اعتماد کیا ہے جس کا اظہار ٣٠ اکتوبر کو کیا جائے گا۔
انہوں نے خواتین، یوتھ، لیبر، طلبا وکلاء کے علاوہ ہر مکتب فکر سے اپیل کی کہ وہ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف عمارن خان کے ڈائریکٹ ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے سڑکوں پر آئیں۔