پنڈی ،پشاور میں بارش، اسلام آباد میں ژالہ باری، خنکی بڑھ گئی

Peshawar Rain

Peshawar Rain

اسلام آباد(جیوڈیسک)موسم نے ایک بار پھر کروٹ بدلی ہے۔ اسلام آباد ، راولپنڈی اور پشاور سمیت کئی شہروں میں بارش ہوئی ۔وفاقی دار الحکومت میں ژالہ باری سے خنکی میں اضافہ ہوگیا۔جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے فضا میں ہلکی سے خنکی آ گئی۔

موسم بہتر ہونے سے سے شہری خوش ہو گئے۔ پشاور میں بارش سے بہار کا موسم پر کیف ہو گیا۔ چند روز سے ملک میں گرمی بڑھ رہی تھی۔ بارش سے موسم ایک بار پھر خوشگوار ہو گیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی اور گلگت بلتستان ،لاھور، پشاور اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔