اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مری، گلیات، اسلام آباد، پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ اور بلتستان ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی توقع ہے۔ گزشتہ روز بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، چمن، زیارت، پشین سمیت، قبائلی علاقوں، مالاکنڈ، ہزارہ، بلتستان ڈویژن اور کشمیر میں برف باری اور کہیں کہیں ہونے والی بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔
بدھ کو اسکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔