راولپنڈی : پولیس کی کارروائی، دو ٹارگٹ کلر گرفتار

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) پولیس نے راولپنڈی میں ایک کارروائی کے دوران دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔ آر پی او اختر عمر حیات لالیکا کے مطابق ملزمان عادل عباس اورغلام مجتبیٰ جڑواں شہروں میں وارداتوں میں ملوث تھے۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ملزمان ڈی آئی خان میں بھی ٹارگٹ کلنگ کی 23وارداتوں میں ملوث ہیں، جبکہ یہ مفتی امان اللہ کے قتل میں بھی ملوث تھے۔