راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے 45 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
راولپنڈی میں تھانہ نیو ٹاون اور تھانہ صادق آباد پولیس نے اے بلاک اور ڈبل روڈ پر سرچ آپریشن کیا، پولیس ذرائع کے مطابق 45 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور پوچھ گچھ کے لئے انہیں تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پولیس نے مری روڈ پر ناکہ بندی بھی کر دی ہے۔