راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) کلر سیداں میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق کار سوار کی سابق کونسلر وحید انجم کے نام سے شناخت ہو گئی۔
پولیس کے مطابق چیکنگ کیلئے روکنے پر اہلکار پر گاڑی چڑھا دی گئی، جس کے بعد ساتھی نے فائرنگ کر دی۔ زخمی اہلکار حبیب اختر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سی پی او کے مطابق 2 اے ایس آئی اور 3 کانسٹیبلز معطل کر دیئے جبکہ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، اے ایس آئی عمران خالد اور کانسٹیبل حبیب اختر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
ادھر کلر سیداں میں جاں بحق وحید انجم کے ورثا نے احتجاج کیا۔