راول پنڈی : تھانا نیوٹاؤن کی حدود سے مقامی تاجر کے 2 بیٹے لاپتا

Rawalpindi

Rawalpindi

راول پنڈی (جیوڈیسک) راول پنڈی کے تھانا نیوٹاؤن کی حدود سے مقامی تاجر کے 2 بیٹے لاپتا ہوگئے۔ والدین کے مطابق 15 سالہ نعمان اور 18 سالہ اسد اتوار کو دوپہر 2 بجے چاندنی چوک خریداری کرنے گئے تھے۔

جو تا حال واپس نہیں آئے۔دونوں بھائیوں کے موبائل فون بھی بند ہیں۔ پولیس نے دونوں بھائیوں کی گمشدگی کی رپورٹ درج کر کے تلاش شروع کردی ہے۔