لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے راولپنڈی میں ڈینگی کے مرض میں اضافے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔
کمیٹی راولپنڈی میں انسداد ڈینگی کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں کوتاہی کے حوالے سے تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کمیٹی کے کنوینر ہوں گے جبکہ دیگر اراکین میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیصل مسعود ، کمشنر ساہیوال ڈویژن اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ شامل ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔