راولپنڈی ، کوئٹہ میں گیس سلنڈر دھماکے، 1 شخص جاں بحق، 10 زخمی

Blast

Blast

راولپنڈی (جیوڈیسک) علاقے پی ڈبلیو ڈی میں گیس سلنڈر دھماکا تین منزلہ عمارت کی تیسری منزل پر رہائشی فلیٹ میں ہوا۔ دھماکے سے فلیٹ کے شیسے ٹوٹ گئے تاہم عمارت کے باقی فلیٹس اور دوکانیں محفوظ رہیں۔

سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں فلیٹ میں موجود ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کے مکان میں گیس بھرنے سے دھماکے میں دو خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔