روالپنڈی میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور سڑکوں پرگاڑیاں پھنس گئیں۔ پورے ملک کی طرح روالپنڈی میں بھی وقفے وقفے سے بارش اور مقامی انتظامیہ کی نااہلی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ نشیبی علاقوں میں کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اور متعدد گاڑیاں پانی میں پھنیس گئی ہیں۔ جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ کئی فٹ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔ جس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راول پنڈی کے علاقے شمس آباد میں پچاسی ملی میٹر اور چکلالہ میں ساٹھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد کے علاقے زیرو پوائنٹ میں اڑتالیس ،سید پور میں بیالیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث روالپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب اگئے اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہوجانے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔