تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)راولپنڈ ی روڈ پر پٹرول پمپ کے قر یب ا ئل ٹینکر نے دو مو ٹر سا ئیکل سواروں کو کچل ڈالا اور تیسر ا مو ت کی کشمکش میں راولپنڈ ی ریفر ،پٹرولنگ پو لیس مو قع پر پہنچ گئی اور ڈرائیور مو قع سے فرار،علا قہ کے لو گ کثیر تعداد میں مو قع پر پہنچ گئے ۔پو لیس نے لا شیں جستہ خا کی میں رکھ کر ورثا کے حوالے کر دیں ۔تفصیلا ت کے مطا بق تلہ گنگ راولپنڈ ی روڈ پر تلہ گنگ سے تیز رفتار ا ئل ٹینکر نمبری IDC852ڈھو ک پٹھا ن کی طر ف جا رہا تھا کہ مخا لف سمت سے ا نے والے دو مو ٹر سا ئیکل سوار سمیع الحق ولد عبد الحق اور فہیم احمد ولد مہر محمد سا کنا ئے ٹہی کو کچل ڈالا اور تیسرا حمز ہ سعید ولد محمد سعید شد ید زخمی ہو گیا
زخمی حا لت میں راولپنڈ ی ریفر کر دیا گیا اور ا ئل ٹینکر ڈرائیور اکبر خان سا کن کو ہا ٹ مو قع سے فرار ہو گیا اور پٹر ولنگ پو لیس کے طا ہر خلیل ،سعادت خا ن ،محمد ذیشا ن ،محمد ابو بکر اور کا مران شا ہد مو قع پر پہنچ گئے اور ا ئل ٹینکر بمعہ کا غذات قبضے میں لے لیا ۔پو لیس نے جا ں بحق ہو نے والے افراد کی لا شیں جستہ خا کی میں رکھ کر لو احقین کے حوالے کردیں ۔حا د ثے کی خبر علا قہ بھر میں ا گ کی طر ح پھیل گئی اور پو رے گا ئو ں کے لو گ کثیر تعداد میں مو قع پر پہنچ گئے اور لو احقین پر غشی کے دورے پڑ نے شروع ہو گئے ۔پو لیس کے مطا بق یہ حا دثہ ا ئل ٹینکر کے ڈرائیورکی غلطی سے ا یا۔