راولپنڈی : راولپنڈی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، شہری ڈکیتوں کے رحم و کرم پر، ٢٢ اگست دوپہر بارہ بجے نیوٹائون تھانہ کی حدود 5thروڈ پر موجود موبائل کی دکان ”گل موبائل شاپ” پر ڈکیتی۔
تفصیلات کے مطابق پانچ ڈکیت بمع اسلحہ دکان میں داخل ہوئے اور دکان میں موجود دکان کے مالک سجاد گل اور ملازم شکیل کو زدوکوب کر کے نقد رقم اور قیمتی سامان لے کر فرار ہو رہے تھے کہ دکان دار اور ملازم نے مذاحمت کر دی۔
مذاحمت دیکھ کر ڈکیت بوکھلا گئے اور فائرنگ شروع کر دی جسکے نتیجے میں ان کے اپنی ہی ساتھی کو ایک فائر لگ گیا،تاہم ڈکیت زخمی ساتھی کو لے جانے میں کامیاب ہوگئے،دکان کے مالک کا کہنا ہے کہ اسکی دکان پر ڈکیتی کی چوتھی واردات ہے جب کہ کسی بھی ڈکیتی کے مجرم آج تک نہیں پکڑے جا سکے۔
تھانہ نیوٹائوں راولپنڈی کا وہ تھا ہے جسکی حدود میں سب سے ذیادہ چوری ڈکیتیاور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں ہوتی ہیں مگر پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آرہی ہے۔