اسلام آباد(جیوڈیسک)ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہے گا تاہم آج شام مالاکنڈ ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا تاہم ملک کے بالائی علاقے بادلوں کے زیر اثر رہیں گے۔
جبکہ چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ پہاڑوں پر گرنے والی برف اور بارش کے باعث ملک کے بالائی علاقے تا حال سردی کے زیر اثر ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور بار کھان میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔ بارکھان میں سولہ، کاکول میں سات جبکہ سیدو شریف میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پشاور، کوہاٹ، کوئٹہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور پشاور میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔