روالپنڈی: سرچ آپریشن، 10 افغان باشندوں سمیت 45 مشتبہ افراد زیر حراست

Rawalpindi

Rawalpindi

روالپنڈی (جیوڈیسک) تھانہ صادق آباد کی حدود شکریال اور ڈھوک کالا خان میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 10 افغان باشندوں سمیت 45 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق افغان باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ آپریشن شکریال اور ڈھوک کالا خان میں کیا گیا۔