راولپنڈی : بریگیڈیئر(ر) سکندر علی اوراہلخانہ کا قاتل اُن کا بیٹا ہی نکلا

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی : 30 ستمبر کو راول پنڈی میں بریگیڈیئر ریٹائرڈ سکندر علی خان اور ان کے اہل خانہ کا قاتل ان بیٹا ہی نکلا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول بریگیڈیئر ریٹائرڈ سکندر علی خان کے بیٹے ملزم کیپٹن حیدر علی نے اپنے اہل خانہ کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن والدین راضی نہیں تھے ،قتل کی رات اس کا والد سے جھگڑا ہوا اور سیخ پا ہو کر والد کا گریبان پکڑ لیا جس پر والدہ اور بہنوں نے روکا۔

ملزم حیدر علی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس نے والدین اور دونوں بہنوں کو چائے میں نشہ آور چیز پلائی اور ان کے بے ہوش ہونے پر سب پر باری باری ایک گولی چلائی اور ان ابدی نیند سلا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کیپٹن حیدر علی نے 30 ستمبر کو والدین اور دو بہنوں کو بے دردی سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔