راولپنڈی: آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں آج پیر کی صبح آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ نیوز یہ واقعہ راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے علاقے نسر میں پیش آیا جہاں پر دو افراد آسمانی بجلی کی زد میں آگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی گرتے ہی دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ لاشوں کو کہوٹہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہستپال میں منتقل کر دیا گیا، جہاں لواحقین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی شناخت شکیل اور حفیظ کے ناموں سے ہوئی ہے۔