راولپنڈی: شام پر ممکنہ حملہ، جماعت اسلامی کا مظاہرہ

JI

JI

شام پر ممکنہ امریکی حملے کے خلاف جماعت اسلامی کے کارکنوں نے راولپنڈی میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے شام پر ممکنہ امریکی حملے کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔

شرکا نے امریکا کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ نے کہا کہ اسلامی ممالک کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ شام پر حملے کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے۔