راولپنڈی : دہشتگردی کا خدشہ، تمام تھانوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) دہشتگردی کے پیش نظر ضلع راولپنڈی کے تمام تھانوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تمام سکیورٹی اقدامات دھمکی آمیز فون کال کے بعد کیے گئے۔

ضلع بھر کے تمام تھانوں کی چھتوں اور گیٹ پر تعینات نفری کو بڑھا دیا گیا ہے جبکہ شہر کے خارجی و داخلی ناکوں پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔