راولپنڈی: آج کرفیو ہٹا لیا گیا، دفعہ 144 نافذ رہے گی

Curfew

Curfew

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں آج صبح 6 بجے کرفیو ہٹا لیا گیا، دفعہ 144 کا نفاذ برقرار رہے گا۔ حساس علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج موجود رہے گی۔

وزارت داخلہ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس میں ہوا جس میں راولپنڈی کے شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر کرفیو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے بعض علاقوں سے فوج کو واپس بلا لیا گیا ہے۔

صورتحال کشیدہ ہونے پر دوبارہ کرفیو نافذ کیا جاسکتا ہے۔ دفعہ 144 کے تحت راولپنڈی شہر میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔