راولپنڈی کے تاجروں نے ود ہولڈنگ ٹیکس مسترد کر دیا

Karachi

Karachi

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں تاجر برادری نے بینک ٹرانزیکشنز پر ودہولڈنگ ٹیکس کو مسترد کر دیا ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو راولپنڈی، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں شدید احتجاج کیا جائیگا۔ راولپنڈی میں راجہ بازار ، مری روڈ اور اندرون شہر کے تاجروں کی طرف سے بینک ٹرانزیکیشنز پر عائد کیے گئے ٹیکس پر سراپا احتجاج ہیں۔

تاجر کمیٹی کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں، حکومت کو چاہیئے کہ تاجروں کے مسائل کو جلد حل کریں ورنہ لاہور، فیصل آباد اور دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی شٹر ڈائون کر دیں گے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔